جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

حکمرانوں کی وعدہ خلافی،لاہور سمیت پنجاب بھرمیں مظاہرے پھوٹ پڑے،صورتحال کشیدہ

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

لاہور/ کراچی/ ملتان/اسلام آبا/روالپنڈی/فیصل آباد /سیالکوٹ /حافظ آباد /مر یدکے /گوجرنوالہ (آئی این پی) لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال4ہزار سے زائد ہونے پر چھٹی کے روز بھی غیر اعلانیہ بدتر ین لوڈشیڈ نگ ‘لاہور سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج مظاہرے ‘بجلی کے بل بھی نذر آتش اور حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی جبکہ وزیر مملکت عابدشیر علی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ

میں کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی بلکہ بجلی کے ٹرانسمشن سسٹم کوبہتر بنانے کے لئے مرمت کے کاموں کی وجہ سے بجلی بند ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے اور موسم گرما شروع ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہو چکی ہے جس سے ہائیڈل بجلی کی پیداوار 13سو میگا واٹ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ ادائیگیاں نہ ہونے اور تیل کی عدم دستیابی کے باعث آئی پی پیز بھی اپنی مجموعی استعداد سے 30 فیصد کم بجلی پیدا کر رہے ہیں ، علاوہ ازیں نندی پور ،کوٹ ادو اور دیگر پلانٹ بند ہونے سے پیداوار میں متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے اتوار کے روز ملک بھر میں مارکٹیں بند ہونے کے بعد بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی نہ آسکی اورچھٹی کے روز بھی لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں 6سے8جبکہ دیہاتیوں میں10گھنٹوں سے زائد تک بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی جسکے خلاف لاہور کے علاوہ بعض شہروں میں لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ے بھی کیے گئے جن میں میں مظاہر ین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کیساتھ ساتھ بجلی کے بل بھی نذرآتش کیے اور وزیر اعظم میاں نوازشر یف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائے اور قوم کی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے اس عذاب سے نجات دلائی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…