ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

تیسری سیاسی قوت،پرویزمشرف کے زیرصدارت20سیاسی جماعتوں کے اتحاد کا اعلان،پہلا مشترکہ اجلاس پیر کو ہوگا

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) مشترکہ جدوجہد کے لئے قائم عوامی اتحاد کا اجلاس پیر کو ال پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں ہوگا. اجلاس میں اہم فیصلے متوقع، سید پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیاسی جماعتوں کے “عوامی اتحاد ” کا اجلاس منعقد ہوگا.

اجلاس میں ملک کی 20سیاسی جماعتوں کے راہنما شرکت کریں گے. اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں. اجلاس کے شرکا سے سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے چئرمین سید پرویز مشرف بھی خطاب کریں گے. تفصیلات کے مطابق ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے لئے قائم گرینڈ الائنس “عوامی اتحاد ” میں شامل سیاسی جماعتوں کے ر اہنماؤں کا اجلاس پیر کو آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہورہا ہے. اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیاجائے گا اور اس کی روشنی میں اتحاد کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا. اجلاس میں 2018کے انتخابات کی تیاری کے حوالے سے بعض اہم فیصلے بھی متوقع ہیں. اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ سید پرویز مشرف کو آگاہ کیاجائے گا. اجلاس کے شرکا سے پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے.

واضح رہے کہ ملک میں تیسری بڑی سیاسی قوت کے قیام کی غرض سے عوامی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس کے ابتدائی دو اجلاس لاہور میں منعقد ہو چکے ہیں. اتحاد کو موثر بنانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں اور اہم شخصیات سے رابطوں کے حوالے سے بھی فیصلے کئے جائیں گے. بعد ازاں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…