منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کی رہائی،خوشی کا موقع ہے اس لئے ۔۔۔! پیپلزپارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرعاصم کی ضمانت شانداراستقبال کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما وں نے بدھ کو جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹرعاصم سے سعیدغنی، راشدربانی ،سہیل انورسیال اور امتیازشیخ جناح اسپتال میں ملاقات کی، پی پی رہنماؤں نے ڈاکٹرعاصم حسین کوضمانت منظورہونے پرمبارکباد دی۔

اس موقع پرسینیٹر سعید غنی نے کہا کہ انصاف میں تاخیرہوئی تاہم اس بات کی خوشی ہے کہ فیصلہ اچھا آیا ہے،ڈاکٹرعاصم پرلگے الزامات میں صداقت نہیں ہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم سے ملاقات ہوئی ہے وہ خاصے مطمئن نظرآئے،میں اکثر ڈاکٹرصاحب سے ملاقات کے لئے آتا رہتا ہوں۔اس موقع پر راشدربانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو زیادہ وقت دھوپ میں رکھا جا تا ہے،ہم پرماضی میں بھی الزامات لگتے رہے ہیں، تاہم ہمارے ساتھی ماضی میں بھی باعزت بری ہوتے آئے ہیں، ڈاکٹر عاصم کی ضمانت پر خوشی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالت کا سامنا کیا اورآگے بھی کرتی رہے گی۔ن لیگ کے رہنماعرفان اللہ مروت نے بھی جناح اسپتال جاکر ڈاکٹرعاصم حسین کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم حسین میرے پرانے دوست ہیں، ایک سوال کے جواب میں ، عرفان اللہ مروت نے کہا کہ آصف زرداری کہہ چکے ہیں پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، انہوں نے عندیہ دیا کہ اس دروازے سے میں بھی داخل ہوجاؤں گا۔واضح رہے عدالت کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر عاصم کو جب تک رہا نہیں کریں گے جب تک وہ اپنے پاکستانی اور کینڈینپاسپورٹ جمع نہیں کرا دیتے۔دوسری جانب ترجمان ڈاکٹر عاصم کے مطابق رہائی کے بعد بھی ڈاکٹر عاصم نے فوری گھر منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ علاج کے لئے ایک ہفتے اسپتال میں قیام کریں گے، ڈاکٹر عاصم صحت یاب ہونے تک اسپتال میں رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…