منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’پاکستان کا ایک شہر دنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار‘‘

datetime 29  مارچ‬‮  2017 |

مظفرآباد( این این آئی) دارلحکومت مظفرآباد دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہونے لگا جہاں ٹماٹر 180سے 220روپے کلو ، پیاز 90روپے ،مٹر 80سے100روپے ، پالک40سے 50روپے گڈی جبکہ مرغی کا گوشت 220سے250روپے فی کلو ، جبکہ دیگر اشیاء خوردونو ش میں 125فیصد کا اضافہ ‘ ضلعی انتظامیہ بھی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ، منافع خوروں نے شہریوں کو لوٹنے کا پلان تیار کرلیا عوام کا شدید احتجاج

مہنگائی کے اس جدید دور میں جو روز مرہ کی اشیاء استعمال ہونے کے کام آتی ہے وہ خرید سے بھی باہر ہے ضلعی انتظامیہ نوٹس لیں منافع خوروں کی دکانیں سیل کریں نہیں تو عوام احتجاج کرے گی تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباددنیا کے مہنگے ترین شہروں میں پہلے نمبر پر شمار ، جہاں چیک اِن بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے منافع خوروں کے نرغے میں آگیا ہے مانسہرہ سے سبزی /فروٹ ، بڑی تعداد میں تاجر مظفرآباد لاکر فروخت کرتے تھے وہاں بااثر منافع خوروں نے شہر میں پابندی عائد کردی جس کے باعث جو ٹماٹر مانسہرہ میں 50سے60روپے کلو ملتا ہے وہی ٹماٹر مظفرآباد میں 180سے220روپے فی کلو جبکہ مسمی /کنّو150روپے فی درجن ،مانسہرہ میں پیاز 30روپے کلو ، وہی چند گھنٹوں کی مضافت پر مظفرآباد میں90روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ اسی طرح کی دیگر غیر روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش اور سبزی /فروٹ کی قیمتیں مانسہرہ میں 30سے35%فیصد میں فروخت ہورہی ہیں جبکہ مظفرآباد میں وہی اشیاء 125%فیصد مہنگی ترین سطح پر فروخت کی جارہی ہے

مانسہرہ سے مظفرآباد میں لے جائی جانے والی اشیاء خوردونوش اور سبزی فروٹ کی گاڑیوں کو برارکوٹ چوکی سمیت شہروں کے اندر پولیس پکڑ کر بھاری جرمانہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ بااثر منافع خوروں نے انتظامیہ کو بھی اپنے دبائو میں لے رکھا ہے ان کی طرف سے جاری ہونے والی قیمتوں پر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں دارلحکومت مظفرآباد کے

اندر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں فوری طور پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…