لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا‘حکومت سے پار لیمنٹ کو بھی اعتماد میں لینے کا مطالبہ۔ اتوار کے روز مرکزی ترجمان تحر یک انصاف فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ انفرادی شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کے این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں
عام بحث کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ مرکزی ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں کہ این او سی کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ تحریک انصاف اس ضمن میں معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی ۔ حکومت نے جنرل راحیل شریف کے معاملے میں پہلے انکار کیا پھر اقرار کیا ۔ پارلیمنٹ میں یہ طے ہوا تھا کہ راحیل شریف کا معاملہ شخصی نہیں پالیسی فیصلہ ہے ۔