کراچی(این این آئی)پاکستان کا معاشی حب کراچی ایک بار پھر دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے، کراچی کا نمبر اس فہرست میں چوتھا ہے جبکہ ممبئی اور نئی دہلی کا شمار شہرقائد کے بعد ہورہا ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس کے مطابق وطن عزیز کا عروس البلاد کراچی دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی درجہ بندی کے حساب سے پاکستان کا سب سے بڑا
شہر کراچی ہندوستان کے ممبئی اور نئی دہلی سے بھی سستا ترین شہر ہے، کراچی دنیا کے سستے اور معیاری شہروں میں 4 نمبر پرفائز ہے۔دوسری جانب میں اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس کے اعداوشمار کے مطابق سنگا پوردنیا کا سب سے مہنگا شہر ہے، دوسرے اورتیسرے نمبرپر ہانگ کانگ اور زیوریخ ہیں۔دنیا کے6 مہنگے ترین شہروں میں سے 5 ایشیامیں ہیں، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس میں انکشاف ہواکہ یورپ سے علیحدگی کے بعد لندن شہر نسبتاً سستا ہوگیا ہے۔