’’بدلتاہے رنگ آسمان کیسے کیسے ‘‘

22  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(جاویدچوہدری ) سوشل میڈیا پر آج سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے متعلق ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا‘ اس کلپ میں افتخار محمد چودھری اپنے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان کے ساتھ جدہ ائیرپورٹ پر ہیں‘ یہ لائین توڑ کر آگے کھڑے ہوگئے‘ ایک مسافر نے انگریزی زبان میں احتجاج شروع کر دیا‘۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس نے عقل مندی کی‘ یہ قطار میں واپس چلے گئے ‘ یہ اگر نہ جاتے تو ان کی خفت میںاضافہ ہوجاتا‘

وقت وقت کی بات ہے یہ وہ شخص تھا جو سوموٹو نوٹس لیتا تھا اور 22 ویں گریڈ کے دس دس افسروں کو قطار میں کھڑا کر کے انہیں سرے عام بے عزت کرتا تھا‘ جس نے اپنے لئے صدر اور وزیراعظم کے برابر سیکورٹی اور پروٹوکول لے رکھا تھا اور جو پاکستان کے ائیر پورٹس پر عام مسافروں کے ساتھ جہاز سے اترنا پسند نہیں کرتا تھا اس کیلئےخصوصی سیڑھی لگائی جاتی تھی اور اس کی گاڑی اسے لینے کیلئے جہاز تک آتی تھی اوراس نے منتخب وزیراعظم کو کھڑے کھڑے گھر بھجوا دیا لیکن یہ آج ائیر پورٹس پر عزت بچاتا پھر رہا ہے‘ ملک کے ہر اہم شخص کو یہ ویڈیو دیکھنی چاہیے‘ توبہ کرنی چاہیے اوراس انجام سے بچنے کی دعاکرنی چاہیے۔ایک اورمعاملہ یہ کہ  وزیراعلیٰ سندھ دو دن سے مسلسل وفاق کو للکار رہے تھے‘ آج وزیرداخلہ چودھری نثار نے انہیں جواب دے دیا۔وزیر داخلہ کے ردعمل کی ٹائمنگ بڑی دلچسپ ہے‘ یہ 28 ویں ترمیم کی منظوری تک خاموش رہے اور جوں ہی پیپلز پارٹی نے حکومتی بل پر ووٹ دے دیا یہ بول پڑے‘ کیا اس ردعمل کے بعد توپیں خاموش ہو جائیں گی یا پھر گولا باری میں اضافہ ہو گا۔جبکہ جمعرات کوپاک سرزمین پارٹی اپنا پہلا یوم تاسیس منائے گی‘ یوم تاسیس سے ایک دن قبل ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور ایم پی اے عبداللہ شیخ نے بھی پی ایس پی جوائن کر لی ہےاب دیکھتے ہیں کہ پی ایس پی کراچی کےلئے کیاکرتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…