ٓاسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کی تقریر لمبی اور عمل صفر ہے ، پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے بل میں ترامیم پیش کی ، ہم نے بل کی مخالفت پر عوامی ردعمل کا سامنا کیا ، حکومت نے پیپلزپارٹی سے تاوان لیا ہے ، فوجی عدالتوں کے بل پر کوئی ڈیل نہیں ہو ئی، فوجی عدالتوں کے بل پر فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا ، عوامی رائے ہے کہ فوجی عدالتیں ہونیچاہیئے ۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کہ فوجی عدالتیں تحفظ فراہم کرتی ہیں ، چوہدری نثار ہمارے مطالبے کے حوالے سے ہی تقریریں کرتے رہتے ہیں ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے بل میں ترامیم پیش کی ، بل کی مخالفت پر عوامی رائے کا سامنا کیا ، حکومت نے بل پر پیپلزپارٹی سے تاوان لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کی تقریریں لمبی اور عمل صفر ہے ۔