جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی ایک ریاست کے ایک گائوں میں سکول کے بچے فیس کی جگہ کون ساکام کرتے ہیں؟ 

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(جاوید چوہدری ) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گائوں برگئی میں ایک چھوٹا سا پرائیویٹ انگلش میڈیم سکول ہے‘ یہ سکول دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد سکول ہے‘ سکول کے تمام بچوں کے والدین فیس کے بدلے ایک درخت لگاتے ہیں اور جب تک ان کا بچہ سکول میں تعلیم حاصل کرتا رہتا ہے‘ یہاس درخت کی حفات کرتے ہیں‘ اس دوران اگر درخت سوکھ جائے تو یہ اس کی جگہ نیا درخت لگاتے ہیں‘ سکول اب تک اس

سکیم کے ذریعے سات سو درخت لگوا چکا ہے۔یہ سکیم ہمارے جیسے ملک کیلئے ایک اچھا آئیڈیا ہے‘ عمران خان نے پچھلے دنوں دعویٰ کیا تھا ۔انہوں نے کے پی کے میں 75 کروڑ درخت لگوائے‘ یہ اب پنجاب میں ایک ارب درخت لگوائیں گے‘ آج موسمیاتی تبدیلیوں کے وفاقی وزیر زاہد حامد نے بھی دعویٰ کیا حکومت ملک میں پانچ برسوں میں دس کروڑ پودے لگائے گی‘ ہمیںان پودوں‘ ان درختوں کی انتہائی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شمار ہوتا ہے‘ ہم اگر آج پودے نہیں لگائیں گے تو ہم کل پانی‘ خوراک اور صاف ہواتینوں کو ترس جائیں گےلیکن ہمیں ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھنا چاہیے ہم جب تک چھتیس گڑھ کی طرح عوام کواس نیک کام میں شامل نہیں کریں گے ہم اس وقت تک ملک کو گرین پاکستان نہیں بنا سکیں گے‘ آپ عوام کو ساتھ شامل کریں‘ یہ سکیم کامیاب ہو جائے گی ورنہ یہ سارے پودے‘ سارے درخت صرف فائلوں میں لگیں گے‘ آپ کو گرائونڈ میں گھاس تک نظر نہیں آئے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج پھر وفاق سے ایک مطالبہ بھی کر دیا اور دھمکی بھی دے دی سندھ کے ساتھ یقینا زیادتی ہو رہی ہو گی‘اس کواس کے سارے حق ملنے چاہئیں‘ ہم اس کے سٹرانگ بلیور ہیں لیکن صوبوں کو وفاق کو دھمکیاں بھی نہیں دینی چاہئیں‘ یہ دھمکیاں نفرت کے ایسے درخت ثابت ہو سکتی ہیں جو کل کو غلط فہمیوں کے جنگل بن جائیں گے اور ان جنگلوں میں نفرت کے درندے پھریں گے‘ ہمیں احتیاط کرنی چاہیے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…