ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی خواجہ سراسعودی عرب میں کیا کررہے تھے؟مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے افسوسناک انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی پولیس نے بعض پاکستانی خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا تھا جو بغیر اجازت ڈانس پارٹیاں کرتے تھے ، غیر قانونی طور پر مقیم ایک پاکستانی خواجہ سرا دوران حراست دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا‘ اس کی میڈیکل رپورٹ منگوا رہے ہیں تاکہ ہلاکت کی وجہ کی تصدیق ہو سکے۔ منگل کو ایوان بالا میں 12 مارچ 2017ء کے اجلاس میں

سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملے کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی پولیس نے بعض خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا تھا جو بغیر اجازت ڈانس پارٹیاں کرتے تھے۔ 35 پاکستانیوں کو وہاں گرفتار کیا گیا جن میں سے کچھ خواجہ سرا تھے۔ ہمارا سفارتی عملہ ان سے ملا۔ 29 کو رہا کردیا گیا۔ پانچ کو جیل بھجوا دیا گیا۔ ایک خواجہ سرا جو کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھا اور دل کا مریض تھا اس کا وہاں دل کی بیماری سے انتقال ہوگیا جس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کی نعش منگوالی گئی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ کیا اس کی دوران حراست موت پر احتجاج کیا گیا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ اس کی میڈیکل رپورٹ منگوائی گئی ہے وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھا اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھا۔اس کی نعش منگوالی گئی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ کیا اس کی دوران حراست موت پر احتجاج کیا گیا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ اس کی میڈیکل رپورٹ منگوائی گئی ہے وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھا اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس معاملہ کو خارجہ امور کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ اس معاملہ کو خارجہ امور کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ چیئرمین نے کہا کہ میں اس معاملے کو کمیٹی کو نہیں بھیجوں گا۔ کمیٹی خود جائزہ لے سکتی ہے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ مشیر خارجہ کا بیان غیر تسلی بخش ہے

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…