اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا جارہا ہے،اس حوالے سے خبریں درست نہیں،گلگت بلتستان کے عوام 70سال سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ان کو ملنے چاہئیں۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت
بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا جارہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی تردید کی کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 70سال سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جو ان کو ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو بھی صوبہ بنانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے