اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ، بھارت نے 120میگاواٹ کے مایار پن بجلی منصوبہ پر کام روکنے کی یقین دہانی کروا دی پاکستانی موقف تسلیم ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹرکمشنر اجلاس میں
بھارت نے پاکستانی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے 120میگا واٹ کےپن بجلی منصوبے مایار ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 48 کے تحت بگلیار اور سلارڈیم کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا ہے۔