اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر نبول گبول کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آنے کی صورت میں نواز شریف نے اپنے تین، چار قریبی وزرا کو یہ کہا ہے کہ میں نا اہل ہوا تو میں اسمبلیاں تحلیل کرکے دوبارہ الیکشن کا اعلان کر دوں گا۔ نبیل گبول نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سپریم کورٹ سے فیصلہ اپنے خلاف آتا دکھائی دے
رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو کہا ہے کہ ہزاروں کارکنان جمعرات کے دن پنجاب ہائوس ، اسلام آبادمیں جمع کر لو۔ ہم نے سپریم کورٹ میں حملہ کرنا ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے کارکنوں کے ہمراہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ہے اور یہ ان کا پروگرام ہے۔ پہلے بھی مسلم لیگ(ن) نے سپریم کورٹ اور جسٹس سجاد علی شاہ نے حملہ کیا ہے۔