اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سندھ طاس معاہدے پرمذاکرات یا مذاق؟پاکستان آئے بھارتی وفد کی ڈھٹائی،عجیب رویئے کا مظاہرہ،بات بگڑ گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا سیشن ختم ہوگیا مذاکرات کے دوران پاکستان نے بھارت کے رتلے ڈیم کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا عندیہ دے دیا جبکہ بھارتی وفد نے کشن گنگا اور رتلے ڈیم کے ڈیزائن دکھانے اور متنازعہ ڈیموں پر بات کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات اسلام آباد میں

ہوئے۔ اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کے رتلے پن بجلی منصوبے پر اعتراض اٹھایا اور اس پر مزید کوئی بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملے کو عالمی ثالثی عدالت لے جانے کا عندیہ دیا۔ پاکستان نے بھارت کے مزید تین پن بجلی منصوبوں پر بھی اعتراض اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے تینوں ڈیموں کے ڈیزائنوں پر اعتراضات اٹھائے تاہم بھارت کی طرف سے کوئی ٹھوس جواب سامنے نہیں آسکاپاکستانی حکام پر امید ہیں کہ اس معاملے پر بھارت کسی حد تک پاکستان کے اعتراضات کو تسلیم کر سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی وفد نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجلاس کے دوران متنازعہ ڈیموں پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی وفد نے موقف اختیار کیا چونکہ اجلاس کے مینڈیٹ میں یہ بات شامل نہیں ہے اس لیے اس پر کوئی بات نہیں کریں گے بلکہ اجلاس کے مینڈیٹ کے مطابق صرف پانی کی تقسیم پر بات کریں گے۔ اجلاس کے دوران بھارت نے کشن گنگا اور رتلے ڈیم کے ڈیزائن بھی نہیں دکھائے۔اجلاس کے دوران بھارت نے کشن گنگا اور رتلے ڈیم کے ڈیزائن بھی نہیں دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پہلے سیشن میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اجلاس کل ہونے والے دوسرے سیشن تک کیلئے ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…