جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

’’دنیا کا خوبصورت ترین دار الحکومت ‘‘ اسلام آباد میں کیا اہم کام ہونے جا رہا ہے ؟ 

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد کے مئیر اور سی ڈی اے کے چئیرمین شیخ عنصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومت بنائیں گے۔ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو بحال کیا جائے گا اور صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، تجاوزات کے خاتمہ، سٹریٹ لائیٹس اور پارکنگ کے مسائل ختم کرنے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ سی ڈی اے میں صورتحال بہتر ہو گئی ہے

جسکی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ اس ادارے کی منصوبوں میں کھل کر سرمایہ لگا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے مئیر اور چئیرمین سی ڈی اے شیخ عنصر عزیزنے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ جو گھانا کے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں سے ان کے دفتر میںبات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ تمام کمرشل عمارتوں پر ایک اضافی منزل تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، چار ہسپتال زیر تعمیر ہیں جبکہ ہر سکیٹر کیلئے علیحدہ ہسپتال بنایا جائے گا اور کیپیٹل ہسپتال کو گرا کر اسکی جگہ جدید ترین ہسپتال بنایا جائے گا۔ شہر کے مختلف حصوں میں پارکنگ پلازہ بنائے جائیں گے جس میں بلیو ایریا کو ترجیح دی جائے گی جہاں پارکنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹینٹھ ایونیو بنانے اور مختلف سیکٹرز کو ملانے کیلئے انڈر پاس بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں ماحولیاتی تحفظ اور کم سے کم لاگت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ سی ڈی اے کا کلچر تبدیل کر دیا گیا ہے اور کمرشل عمارتوں کے پلان بلا تاخیر منظور کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر شاہد رشید بٹ نے کہا کہ کاروباری برادری کو بھی سی ڈی اے میں تبدیلی محسوس ہو رہی ہے جسکی وجہ سے انکا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔ اس سے اسلام آباد میںکاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی جس سے محاصل اور روزگار بھی بڑھے گا۔ انھوں نے یقین دلایا کہ کاروباری برادری سی ڈی اے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…