منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اب ڈرون مارگرائیں گے،ایسے طیارے بنانے اورگرانے کی بھرپورصلاحیت ہے،پاکستان نے اعلان کردیا

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آئی این پی)وفاقی وزیردفاعی پیداوار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکہ سے بھارت کو ملنے والے ڈرون سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، پاکستان کے پاس ڈرون طیارو ں کو مار گرانے اور بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، میڈیا کی آزادی سے عوام کو اچھے برے سیاستدانوں کی پہچان کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی، یو ٹرن، الزام تراشی اور بغاوت کی سیاست کرنیوالوں کو میڈیا نے بے

نقاب کردیا ہے، صحافی چٹ پٹی خبروں کی بجائے حکومت کے اچھے کاموں کی بھی تعریف کریں، منفی خبروں سے دنیا بھرمیں پاکستان کا امیج تباہ ہورہا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ پوری قوم کو سی پیک کے منصوبوں میں شامل کریں ۔ وہ ہفتہ کو ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں پریس کلب شیخوپورہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ ایم پی اے، پیر اشرف رسول ایم پی اے، صدر پریس کلب شہباز احمد خان،جنرل سیکرٹری محمد اسلام غازی، چیئرمین پریس کلب غلام احمد چوہدری، سینئر وائس چیئرمین ملک محمد بوٹا ، وائس چیئرمین شیخ ندیم احمد، اے ڈی سی جی ریاض اعجاز، وائس چیئرمین ضلع کونسل جہانزیب خان ، وائس چیئرمین ضلع کونسل حاجی اکرام سعید بھٹی، چوہدری بدرالزمان ورک ، گروپ لیڈر پریس کلب شیخوپورہ عبدالحمید بھٹی، رانا وحید احمد خاں اور دیگر موجود تھے ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان میں قیام کرکے اور وہاں گوادر کی بندر گاہ کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی کا نیا سفر شروع کرکے بلوچستان کے عوام میں یہ احساس پیدا کیا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے آلہ کار نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی کوشش ہے کہ پوری قوم کو سی پیک

کے منصوبوں میں شامل کریں اور ملک میں یکجہتی پیدا کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کو حکومت ملی تھی اس وقت ملک کے ادارے غیر فعال ہوچکے تھے دہشت گردی عروج پر تھی ، لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال تھا مگر نواز شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کام کرکے چار سالوں میں ملک کی حالت کو سنوارنے کی بھرپور کوشش کی جس کی وجہ سے انرجی بحران کے ساتھ ساتھ دہشت گردی پر قابو پایا گیا، اب پاکستان چائینہ کی طرز پر ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کا بنایا ہوا اسلحہ پوری دنیا میں مقبول ہورہا ہے دوسالوں میں تھنڈر طیاروں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کیلئے 80فیصد اسلحہ خود بنا رہا ہے ، بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی غلطی کی تو اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا، رانا تنویر حسین نے پریس کلب شیخوپورہ کی ڈویلپمنٹ کیلئے اپنی جیب سے 10لاکھ روپے موقع پر ادا کئے اور کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مزید 30لاکھ روپے کی گرانٹ اورپریس کالونی لیکر دیں گے رہائشی سہولت

صحافیوں کا حق ہے صحافی ملک و قوم کیلئے دن رات ایک کرکے کام کرتے ہیں، تقریب سے عارف خان سندھیلہ اور پیر اشرف رسول ایم پی ایز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافت کرنا جرات مندانہ اقدام ہے ، صحافی ملک اور معاشرے کی بہتری کیلئے جہاد کریں اور اپنے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں، صدر پریس کلب شہباز احمد خان نے کہا کہ شیخوپورہ کے صحافیوں کیلئے اولڈ ایج بینیفٹ کارڈز ، سوشل سکیورٹی کارڈز، انشورنس، صحافی کالونی، میرج اور ڈیتھ گرانٹ کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے اس سال اپنے ٹارگٹ پورے کریں گے،

تقریب سے چیئرمین پریس کلب غلام احمد چوہدری نے خطابکرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کے صحافیوں نے ہمیشہ غریب اور مظلوم عوام کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا اور یہ جدوجہد جاری رکھیں گے ، پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود ، ان کی پیشہ وارانہ تربیت کا ادارہ ہے، تقریب میں ضلع کے تمام پریس کلبوں کے عہدیداران ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی ، آخر میں وفاقی وزیر نے صحافیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور پریس کلب شیخوپورہ کے گروپ لیڈر عبدالحمید بھٹی نے وفاقی وزیر کو سوینئر پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…