اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگلا پی ایس ایل ہماری دور حکومت میں ہوگاٗاس میں کھیلنے کیلئے ’’ریلوکٹے ‘‘ نہیں بلائے جائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو کوالٹی کے کھلاڑیوں کو دعوت دی جائے گی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ ہم ملک میں پاکستان سپر لیگ پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھی طرح کریں گے اور حکومت آنے کے بعد علاقائی کرکٹ کا نظام
لے کر آئیں گے جس میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائیگاجبکہ ایسی ٹیم بنائیں گے جو ملک کیلئے ایک بار پھر سے ورلڈ کپ جیت کر لائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پختونخوا میں سپورٹس کے 70 گراونڈ بناچکے ہیں اورمستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان بنائیں گے ۔ہمار ا ملک میچ دیکھنے کیلئے ترس گیا ہے اگر ملک میں گراونڈ ہی نہیں ہوں گے تو نوجوانوں کو کھیلنے کی جگہ کہاں ملے گی ؟۔