پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

’’ پاکستان کی غریب عوام کو مبارکباد ‘‘

datetime 17  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان میں غریب ترین طبقہ کی بہتری اور سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے اور ان کے معیار زندگی میں بہتری کے لئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کی معاونت کے لئے 450ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دی ہے۔عالمی بینک کی گروتھ ڈویلپمنٹ پالیسی کی فنانسنگ کے تحت مالیاتی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے 300ملین ڈالر کی مالی معاونت کی بھی منظوری دی ہے۔ عالمی بینک کے بیان کے مطابق

اس پروگرام کا مقصد پاکستان بھر میں سال 2020ء تک 50 فیصد بالغ افراد کو مالیات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے جن میں 25 فیصد خواتین بھی شامل ہیں اسی طرح آئندہ تین سال کے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ‘ ایس ایم ای کے شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں بھی 15فیصد تک اضافہ کیا جائیگا جو سال 2015ء کے اختتام پر نجی شعبہ کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا 7فیصد تھا۔ بیان کے مطابق حکومت کے سماجی تحفظ کے قومی پروگرام کے تحت عالمی بینک 100ملین ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا جس سے سماجی شعبہ کے تحفظ اور غریب افراد کے معیار زندگی میں بہتری اور انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔عالمی بینک معاشرے کے غریب طبقات کی بہتری کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کی مالی معاونت بھی کررہا ہے اس کے علاوہ عالمی بینک پنجاب میں سیاحتی اداروں کے استحکام ‘ نجی شعبوں کی شراکت داری میں اضافہ اور سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور بینادی ڈھانچے کے استحکام کے لئے 50ملین ڈالر بھی فراہم کرے گا۔ منصوبہ کی تکمیل سے سیاحت کے شعبہ کی ترقی سے نجی شعبہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ عالمی بینک کی معاونت سے سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں سے خدمات کی فراہمی کے معیار میں بہتری ‘ افرادی قوت کی ہنر مندی ‘ گورنس کے استحکام ‘ ترقیاتی منصوبوں

میں مقامی افراد کی آراء کی شمولیت اور بلخصوص خواتین کو روزگار کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا متھو نے کہا کہ اصلاحات کے پروگرام اور مالیات کے شعبہ میں حالیہ اقدامات سے عام آدمی کی مالی شعبہ تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 100ملین بالغ

افراد کو مالیاتی شعبہ کی خدمات دستیاب نہیں ہیں اور یہ تعداد بینک کی سہولیات سے استفادہ نہ کرسکنے والی مجموعی عالمی آبادی کے 5فیصد کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی شعبہ تک رسائی کی اہمیت کے حوالے سے پاکستان میں مردوں اور خواتین میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں فراہم کئے جانے والے قرضے عالمی بینک کے ذیلی

ادارے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…