اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں آسمان سے شہاب ثاقب گرا جس کے گرنے سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں آسمان سے شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غذر کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ پچھلی رات شہاب ثاقب علاقے کے ایک پہاڑ پر گرا جس کے باعث
گردونواح کے علاقے میں واقع گھر لرز اٹھے اور لوگ خوف کی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ شہاب ثاقب گرنے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ شہاب ثاقب آسمان میں ستارے ٹوٹنے کے عمل کو کہتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ کو شہاب ثاقب زمین پر پہنچے۔ اکثر و بیشتر شہاب ثاقب آسمان پر ہی ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جاتے ہیں ۔