ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

موسم کے اگلے 24گھنٹے کیسے ہونگے ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں  میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود  رہے گا  تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ آئندہ 48گھنٹوں  میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، مکران ،ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، فاٹا، کشمیر اور

اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں  میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا  تاہم کوئٹہ، ژوب، مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سبی، لاڑکانہ، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور،سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویڑن میں بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان:کوئٹہ(شیخ ماندہ)18، کوئٹہ(سمنگلی)17، تربت11، خضدار09، ڑوب07، خیبرپختونخوا: پاراچنار14 ملی میٹر ہوئی۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…