اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے حکام نے توہین آمیز مواد نشر کرنیوالوں کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 30جنوری 2015کو سویڈن بھاگ گیا تھا ۔ملزم 11رکنی گروہ کا سربراہ ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے مدد لی جا رہی ہے۔ملزم کو جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا جائیگا،ملزم کی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش
کر دی گئی ہے مزید کارروائی فیس بک انتظامیہ کے جواب کے بعد آگے بڑھائی جائیگی۔فیس بک انتظامیہ نے توہین آمیز مواد کی تشہیر سے متعلق روک تھام میں حکومت پاکستان کی بھر پور مدد کی۔فیس بک ان افردا کے بارے میں اور رسائی کیلئے ضروری معلومات بھی فراہم کر رہی ہے۔فیس بک انتظامیہ حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔جس کے بعد پاکستان میں فیس بک کی بندش کی خبریں دم توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔