اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی لڑکی نے بھارتی وزیر اعظم کو امن کا دعوت نامہ بھیج دیا ہے ٗ نریندر مودی کے نام خط میں گیارہ سالہ عقیدت نوید نے دونوں ممالک کی حکومتوں کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے نام خط میں گیارہ سالہ عقیدت نوید نے لکھا کہ مستقبل میں کامیابیاں چاہتے ہیں تو امن کے لئے کام کریں، اچھے تعلقات
سے پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ ہو گا۔عقیدت نوید نے دونوں ملکوں کی حکومت کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔ عقیدت نوید لاہور کی رہائشی ہیں اور 5 ویں جماعت میں پڑھتی ہیں۔ اس سے پہلے عقیدت نوید بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اسلام آباد میں بھارتی سفیر کو بھی خط لکھ چکی ہیں جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے عقید ت کو کارڈز بھی موصول ہو چکے ہیں۔