اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے چارصوبوں میں سے دوصوبوں پنجاب اوربلوچستان میں مسلم لیگ (ن) ،سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی جبکہ خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔ایک نجی ٹی وی کی ویب کے سروے کے مطابق خیبرپختواکے وزیراعلی پرویزخٹک کو8292یعنی 51فیصدووٹ ملے ہیں ،وزیراعلی پنجا ب شہبازشریف کو7294یعنی 45،وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کو281یعنی 2فیصد
جبکہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کوکاردگی کے لحاظ سے 246یعنی 2فیصد ووٹ ملے ہیں ۔اس سروے کے نتائج صرف چندگھنٹوں میں ہی سامنے آئے ہیں جن کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبرپرجبکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف دوسرے نمبرپررہے ہیں ،اسی طرح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوروزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی کاردگی تقریبابرابررہی ہے ۔