اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

گستاخان رسول بلاگرز پورے پاکستان کو دارالفساد بنا رہے ہیں،معروف عالم دین نے انتبا ہ کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (آئی این پی )جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ گستاخان رسول بلاگرز کے ذریعہ پورے پاکستان کو دارالفساد بنا رہے ہیں، آپریش ردالفساد سب سے پہلے گستاخان رسول کو کیفر کردار تک پہونچائے۔دشمنان اسلام اور مغربی طاقتیں ختم نبوت اور توہین رسالت سے متعلق آئینی رکاوٹوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ سابق صدر اوبامہ نے اس مقصد کے لئے خصوصی

ایلچی پاکستان بھیجا جو اور لوگوں کے علاوہ مجھ سے بھی ملا اور ہمیں ان دفعات کو ختم کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی، مولانا سمیع الحق یہاں شاہ منصور صوابی میں ختم نبوت کانفرنس کی اختیامی نشست میں بطور مہمان خصوصی شرکت وخطاب کیا ، جس کا ہتمام مولانا پیر اعزاز الحق اوردیگر علماء نے کیا تھا،دو روزہ کانفرنس میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی جس سے ملک بھر کے مقتدر علماء نے خطاب کیا۔ مولاناسمیع الحق نے کہاکہ قادیانی جعلی نبی اور جماعت کا اہم مقصد جہاد کی مخالفت کرنی تھی، اور اب اس کام کا بیڑا پورے مغربی قوتوں نے اٹھایا ہے جو دہشت گردی کے نام پر جہاد کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں، جس کا ہتمام مولانا پیر اعزاز الحق اوردیگر علماء نے کیا تھا،دو روزہ کانفرنس میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی جس سے ملک بھر کے مقتدر علماء نے خطاب کیا۔ مولاناسمیع الحق نے کہاکہ قادیانی جعلی نبی اور جماعت کا اہم مقصد جہاد کی مخالفت کرنی تھی،،مولانا سمیع الحق نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی اقوام امریکہ اور برطانیہ سے دہشت گردی کے حدود و قیود اور تعریف کی وضاحت کروانا چاہیے ، مولاناسمیع الحق نے وفاقی حکومت کی قادیانیت نوازی کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور مجلس تحفظ ختم نبوت کی آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ اعلامیہ کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…