اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بیرونِ ملک ملازمت کی خواہش تو ہر ایک دل میں بسی ہوتی ہے لیکن ملازمت کے ساتھ ساتھ رہائش اور مفت ٹکٹ بھی حاصل ہوجائیں تو یہ نوجوانوں کے لیےکسی نعمت سے کم نہیں کیوں کہ یہ وہ دلی خواہش ہے جو بناء کسی رقم کے خرچ کیے پوری ہونے جا رہی ہے۔بیرون ملک ملازمت کے حصول کی تمنا کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو لیکن اس تک کی
رسائی بہت کم لوگوں کی ہوپاتی ہے جس کی ایک بڑی وجہ بیرونِ ملک سفر اور رہائش پر آنے والے بے پناہ اخراجات ہیں۔لیکن اب نیوزی لینڈ حکومت کی کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ایسی پر کشش پیشکش سامنے آئی ہے جسے قبول کرنے کے لیے ہر ہنر مند نوجوان بیتاب نظر آئے گا۔نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں جسے ٹیکنالوجی کا مرکز بھی کہا جاتا ہے اس شہر میں ہنر مند نوجوانوں کے لیے ‘لُک سی ویلنگٹن’ نامی ایسے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کے ماہرین کو شہر میں موجود مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ملازمتوں کے موقع حاصل ہوں گے۔اس پروگرام کے ذریعے مستفید ہونے والے ہنر مند نوجوانوں کو اخراجات کے بجائے محض انٹرویو کے لیے منتخب ہونا گا اگر انٹرویو تک رسائی حاصل ہوجائے تو ایسے امیدواروں کی رہائش اور سفری اخراجات پروگرام کی متعلقہ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ان امیدواروں کو شہر کے سیر اور مختلف کانفرنسز میں شریک ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ دورہ مکمل ہونے پر کمپنیاں بہترین امیدواروں کو جاب آفر کریں گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنی درخواست 20 مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں جبکہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو 8 سے 11 مئی تک نیوزی لینڈ جانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔