سکھر(آئی این پی )سکھر پولیس نے چینی انجنیئرز پرحملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا ،دہماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد،دہشتگرد کا تعلق سندھ ریولیشنری آرمی سے ہے جو لاڑکانہ میں رینجرز پر حملے میں بھی ملوث رہی ہے،ایس ایس پی سکھر کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس نے چودہ دسمبر 2016 کو روہڑی کے قریب پٹنی کے علاقے میں موٹر وے کی تعمیر کرنے والے چینی انجنیئرز پر حملے میں ملوث دہشتگرد نصراللہ جمالی کو گرفتار کرلیا ہے
جس کے قبضے سے دہماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق سندھ ریولیشنری آرمی سے ہے جو ایک قوم پرست جماعت کی علیحدہ سے قائم کی ہوئی تنظیم ہے اور یہ تنظیم لاڑکانہ میں رینجرز پر حملے اور رانی پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دہماکہ کرنے کے واقعات میں بھی ملوث رہی ہے انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد نے چینی انجینئرز پر حملہ اپنے دو ساتھیوں اور سہولت کاروں لیاقت چنہ اور فیاض ڈاہری کے ساتھ مل کرکیا جس میں سے فیاض ڈاہری اہم سہولت کار ہے جس نے چینی انجینئرز پر حملہ کے لیے بم تیار کیا اور سائیکل میں نصب کیا تاہم اس حملے میں کوئی ہلاکت یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بی ایڈ کاطالب علم ہے تاہم اس حملے میں کوئی ہلاکت یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بی ایڈ کاطالب علم ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے تاہم اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ تین دنوں کے سرچ آپریشن کے دوران افغانی باشندوں سمیت 53 غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایف آئی ایکے حوالے کردیا گیا ہے۔