بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

’’ پاکستان میں ہم مہما ن نہیں‘‘، پنجاب میں مقیم پختونوں کی گرفتاریاں ،بڑی جماعت نے لائحہ عمل کااعلان کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پنجاب میں حالیہ دہشت گردی کے بعد وہاں مقیم پختونوں کی بے عزتی کو در اصل فیڈریشن اور ملک کی وحدت کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی جمعہ کو منصورہ لاہور میں پنجاب میں مقیم پختونوں کی نمائندہ جرگہ میں نہ صرف حکومت پنجاب کو اس حوالے سے نوٹس دینے بلکہ مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان بھی کریگی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو ضلعی دفتر جماعت اسلامی صوابی میں ضلعی اور مقامی یونٹوں کے عہدیداروں کے اجلاس اور بعد ازاں آباسین یونین آف جرنلسٹس ضلع صوابی کے پروگرام رابطہ میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تعصب کی بنیاد پر سیاست پاکستان کیلئے زہر قاتل ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان سے مغربی پاکستان الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا ۔ پاکستان میں ہم مہما ن نہیں کہ باہر ممالک سے آکر یہاں قیام پذیرہیں بلکہ یہ ہمارا ملک اور وطن ہے یہاں قمیص اور شلوار کی جو بھی بے عزتی کریگا ہم نہ اس کی حفاظت کرینگے بلکہ بے عزتی کرنے والوں سے پوچھیں گے بھی صوبہ پنجاب میں پختونوں کی جو بے عزتی ہو رہی ہے اس حوالے سے پنجاب میں مقیم پختونوں کا ایک نمائندہ جر گہ آج تین اپریل جمعہ کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں نہ صرف حکومت پنجاب کو اس کے رویئے پر نوٹس دینے کا فیصلہ کرینگے بلکہ آئندہ کے لئے با قاعدہ طور پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ جنگ کے خلاف ہیں ان کے ساتھ اچھے تعلقات اور دوستی چاہتے ہیں۔بھارت افغانستان میں اپنا مستقل اڈہ بنانا چاہتا ہے اس لئے پاکستان کو افغانستان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے وہ ہمارا پڑوسی ملک ہے اچھے تعلقات قائم ہونے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے لہٰذا اس پر قومی اتفاق رائے پیدا کی جائے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آج جمعہ کو منصورہ میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا پی پی پی کے وفد نے حالیہ ملاقات میں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے انہوں نے ایم ایم اے دوبارہ بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام دینی جماعتیں اکٹھی کی جا سکے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے جب تک حکومت کی سوچ و فکر اور رویہ میں تبدیلی نہیں لا سکتی تب تک فوج اکیلی کارروائیوں میں دہشت گردی ختم نہیں کر سکتی ہے فساد کے خاتمے کے لئے حکومت کو ذمہ داری قبول کرنی ہو گی ہر قسم کے فساد اور اس کی جڑیں ختم کرنی ہو گی اس فساد کی اصل جڑ غیر اسلامی نظام ہے جب بھی پاکستان میں نفاذ شریعت کا نفاذ ہو تو یہاں امن و امان قائم ہو گاانہوں نے فاٹا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر نے کے لئے جماعت اسلامی نے دھرنہ دیا تھا جب کہ گورنر خیبر پختونخوا نے یقین دہانی بھی کرائی اب دیکھنا ہو گا اگر وفاق نے عملی کام نہ کیا تو بارہ مارچ کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائیگا

فاٹا کے حوالے سے ہمارا موقف بلکل کلیئر ہے کہ ایف سی آر کا خاتمہ کر کے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے اور عوامی مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مردم شماری ہونی چاہئے ہم اس کے حق میں ہے لیکن مردم شماری کے حوالے سے بلو چستان کی قیادت کے جو تحفظات ہے اسے ختم کرنی چاہئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ہمارا موقف بلکل واضح ہے قبائلی علاقہ جات جو اب تک سی پیک کے ثمرات سے محروم ہے اس حوالے سے وفاق کونسی ہدایت دے گی سی پیک کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی تجاویز کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں وفاق سب سے پہلے مغربی روٹ پر کام شروع کریں پھر مشرقی اور دیگر روٹ پر کام شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہم عدالت گئے پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے عدالت عالیہ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آنے کی امید رکھتے ہیں اس فیصلے سے ہمیشہ کے لئے کرپشن کا دروازہ بند ہو جائیگا ۔ قوم کو کرپٹ عناصر اور کرپشن سے نجات دلائینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف مسلح دہشت گرد نہیں بلکہ مالی دہشت گرد بھی مسلط ہے۔ معاشی دہشت گردوں نے پاکستان کے عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن سے پاک قیادت کی ضرورت ہے

پاکستان میں با صلاحیت قیادت جماعت اسلامی کے پاس ہے ہمارا ویلفیئر فلاحی پاکستان بنانے کا پروگرام ہے تمام جماعتوں کی کر دار کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ملک کا مستقبل صرف جماعت سلامی کا ہے پاکستان میں جاگیر دار اور سر مایہ دار طبقے نے کلب بنایا ہے سیاسی پارٹیوں میں اس طبقے نے پناہ لی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ 2018کا الیکشن اسلامی انقلاب کا سال ہے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرینگے جماعت اسلامی سارے پاکستان میں صاف لوگ اکٹھا کررہے ہیں جس کا دامن لوٹ مار اور کرپشن سے صاف ہوں

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حقوق کے لئے جماعت اسلامی نے پہلے بھی جدوجہد کی تھی جس کے نتیجے میں اربوں روپے بجلی کا خالص منافع صوبے کو لایا گیا اسی طرح سارے مظلوم اور محروم طبقات کے حقوق کے لئے عملی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں جماعت اسلامی اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کا مضبوط جماعت ہے ملک کے نوجوان کا مستقبل جماعت اسلامی اور پاکستان دونوں کے ساتھ نوجوان ملک کا اصل سر مایہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…