لاہور (آئی این پی)پی ایس ایل کا فائنل سیاسی، عسکری، انتظامی شخصیات اور عوام تو دیکھیں گے ہی پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بھی پی ایس ایل کا فائنل دکھانے کا انتظام کر دیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے کہا ہے کہ ہنگامی طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کافائنل ہر کوئی دیکھنے کو ہے بے تاب۔ کہیں ٹکٹوں کے حصول کی جنگ اور کہیں دعوت ناموں کی تقسیم جاری۔
جیلوں کے قید بھی چوکے چھکے دیکھیں گے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کا جادو ہے کہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایسے میں جیلوں کے قیدی بھی پیچھے نہیں رہیں گے میچ کے بھی مزے لیں گے اور کھانے کا بھی خاص اہتمام ہو گا۔ پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کی بحالی کی خوشی میں اب جیلوں کے قیدی بھی ہوں گے شریک۔