پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت اب یہ کام نہیں ہوگا‘ بڑا اعلان کر دیا گیا!!

datetime 2  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کی دینی جماعتوں نے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے نام سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے ،سوشل میڈیا نبی پاکﷺ کی توہین سب سے بڑا جرم ہے حکو مت شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے سخت ترین سزا دے،آج بروزہ جمعہ تمام مساجد میں گستاخانہ مواد کی شدید مذمت اور اگلے بدھ کے روز نیشنل پریس کلب

کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ فوری کاروائی کرے بصورت دیگر ایسے عناصر کو سز ا دینے کیلئے ہر دور میں ممتاز قادری پیدا ہوتے رہیں گے ۔اسلام آباد میں دینی جماعتوں اور مدارس کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت کمیٹی کے صدرمولانا قاضی عبدالرشید نے مولانا ظہور احمد علوی، مولانا محمدنذیر فاروقی، مولانا عبدالحمید ،مفتی محمد عبداللہ قاری عبدالوحید قاسمی،مولانا ممتاز الحق صدیقی اور قاضی اسد ایڈوکیٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک پر نبی پاکﷺکی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ مسلمان ہر طرح کا نقصان برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک نظریئے کے تحت آزاد ہوا ہے اور پاکستان میں 98فیصد مسلمان بستے ہیں جو کہ اپنے مذہبی عقائد کی توہین کسی صورت بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ بعض عناصر آزادی اظہار کے نام پر نبی پاکﷺ کے خلاف فیس بک اور سوشل میڈیا پر توہین آمیزباتیں

لکھتے ہیں اور مسلمانوں کے مذیبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے حکومت ایسے عناصر کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کر تی ہے انہوںنے کہاکہ نبی پاکﷺ کی توہین سے آج پاکستان کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے اور ہر مسلمان خون کے آنسو رورہاہے اور حکومت کی اسی نااہلی کے خلاف دینی جماعتوں اور مدارس نے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے نام سے تحریک شروع کرنے کا

اعلان کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں آج بروزہ جمعہ تمام مساجد میں توہین رسالت کے بارے میں آئمہ کرام عوام کو اگاہ کریں گے اور اس کی شدید مذمت کی جائے گی جبکہ بدھ کے روزنیشنل پریس کلب کے سامنے ایک بڑی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاانہوںنے کہاکہ تحریک کے قائدین گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنے اور ذمہ داروں کو سزائیں دینے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ سمیت اہم اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں

کرے گی اس موقع پر مولانا عبدالمجید ہزاروی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بھینسا اور دیگر ناموں سے ایسے پیچ بنائے گئے ہیں جس میں آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت کی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں مغربی تہذیب نظریئے او رمفادات کے تحت کام کرنے والی نام سول سوسائٹی گستاخانہ رسول کی حمایت کر رہی ہے اگر ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو ہر دور میں ممتاز قادری پیدا ہوتے رہیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…