بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’عوامی لیڈر کا پی ایس ایل میں بھی عوامی پن کا زبردست مظاہرہ‘‘

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی لیڈر کے عوامی اطوار، پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل میچ کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 500روپے والا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے پی ایس فائنل کےلئے 500سے 12000تک کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کئے تھے، 500والے ٹکٹ خریدنے والے افراد کیلئے

سٹیڈیم میں فرشی سیٹ ہونگی جبکہ 12000والے ٹکٹ کے حامل افراد گیلریز اور اہم جگہوں پر بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق جب پی ایس ایل حکام کو شیخ رشید کے 500روپے والا ٹکٹ خریدنے کا علم ہوا تو پی ایس ایل حکام نے شیخ رشید سے رابطہ کر کے انہیںعوامی انکلوژر کے بجائے وی آئی پی انکلوژر میں براجمان ہو کر میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی فروخت ابھی تک جاری ہے اور منتخب بینکوں کے سامنے کرکٹ کے دیوانوںکا کھڑکی توڑ رش ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی بھی خدمات حاصل کر لی ہیں جبکہ آن لائن ٹکٹ چند ہی گھنٹوں کے اندر فروخت ہو گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…