بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی،شہروں کے نام جاری

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/راولپنڈی/پشاور/گلگت(آئی این پی)اسلام آباداور راولپنڈی سمیت مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر، ملتان ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس پڑا، جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید ڑالہ باری سے جاتی سردی لوٹ آئی ،

شہر اقتدار کے باسیوں نے خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ، شہری رات گئے تک دامن کوہ ،شکر پڑیاں اورلیک ویو پارک پر موسم سے محظوظ ہوتے رہے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی سہ پہر گہرے بادلوں نے شہر اقتدار کا رخ کر لیا ،اسلام آباد راور راولپنڈی میں رات گئے تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ڑالہ باری کا سلسلہ جاری رہا ، آسمان سے ابر رحمت برسی تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ، شہریوں نے خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ، شہری رات گئے تک دامن کوہ ،شکر پڑیاں اورلیک ویو پارک پر موج مستی کرتے رہے۔ جڑواں شہروں کے علاوہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر،ملتان ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں بھی بدھ کے روز ابر رحمت خوب برسی جبکہ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پنجاب میں نورپور تھل 17، لیہ15، ملتان09، مری06، میانوالی04، کوٹ ادو، سرگودھا، چکوال،

جھنگ02، جوہرآباد01۔ خیبرپختونخوا: کالام14، مالم جبہ12، پٹن08، پاراچنار، میرکھانی، سیدوشریف04، بالاکوٹ، کاکول02، بنوں01۔ گلگت بلتستان: گوپس02، چلاس01، کشمیر، گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ02،بلوچستان:نوکنڈی میں 03ملی میٹر بارش اور کالام میں 05انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارشوں اور کہیں کہیں ڑالہ باری کی پیش گوئی کی ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…