اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے مٹی پر چلنے سے گریز کا مظاہرہ سامنے آیاجب انہوں نے چند قدم چلنے کے لیے قالین بچھنے کا انتظار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری حب کے مختصر دورے پر گئے، پھر واپس کراچی آئے تو ان کیآن ، بان اور شان
دیکھنے والی تھی۔کہیں صاحب کے جوتے مٹی سے گندے نہ ہو جائیں، کراچی میں آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے بعد ان کے صرف گاڑی تک جانے کے راستے میں بھاری قالین بچھائے گئے۔سابق صدر نے چند قدم چلنے کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر قالین بچھنے کا انتظار کیا، پھر قالین پر چل کر گاڑی تک پہنچے۔