اسلام آباد (آئی این پی )راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقامی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جڑواں شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے جاری کیے ہیں ،وزارت داخلہ کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر چلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں (آج) بدھ کو چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن راولپنڈی اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرز نے جاری کیے ہیں اور یہ فیصلہ بھی دونوں شہروں کی انتظامیہ نے کیا ہے ۔
مقامی چھٹی کا مطلب ضلعی انتظامیہ کے ماتحت اداروں کی چھٹی ہے ۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام اداروں اور وزارتوں کو چھٹی نہیں ۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر وزارت داخلہ سے منسوب نوٹیفکیشن چلا کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے ، وفاقی وزارتیں اور وفاقی حکومت کے ماتحت تمام ادارے (آج )بدھ کوکام کرتے رہینگے ۔