اسلام آباد (آئی این پی )ایران کے صدر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور 21توپوں کی سلامی دی گئی،دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے،وزیرسرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایران کے صدر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے تو وزیرسرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف بھی صدر روحانی کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ایرانی صدر کو 21توپوں کی سلامی دی گئی اور گلدستہ پیش کیا گیا،ایرانی صدر حسن روحانی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔