لاہور(آن لائن )ملک کے اہم ادارے کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ،حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، پیروفورس کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی گئی ۔ چھٹی کی منسوخی کے احکامات ایس پی مجاہد فیصل شہزاد نے جاری کئے۔ چھٹی کی منسوخی کا مقصد پیروفورس سے لاہور کے تمام داخلی راستوں پر سرچ آپریشن کا کام لینا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیروفورس کے اہلکاروں کو لاہور کے
داخلی راستوں ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے انٹرچینج سگیاں پل اور شاہدرہ پرتعینات کیاگیا ہے جہاں اہلکار شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔