لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے پر پوری قوم خوش ہے‘عمران خان پاگل پن کی باتیں کررہے ہیں ان کے منہ سے ایسی باتیں ہی اچھی لگتی ہیں‘،عمران خان چاہتے ہیں ہم دہشتگردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں،تمام شہریوں سے درخواست ہے یہ اپنے اردگرد نظر رکھیں‘،شائقین صرف لاہور سے ہی نہیں پوری دنیا سے آئیں گے،
رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تمام سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے،سٹیڈیم کے باہر بھی بڑی سکرین لگائی جائے گی۔سوموار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پوری قوم پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا خیرمقدم کر رہی ہے، پوری قوم نے دہشت گردوں کوپیغام دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں، پوری قوم خوش ہے،عمران خان پاگل پن کی باتیں کررہے ہیں،عمران خان جمع خاطر رکھیں قذافی سٹیڈیم میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ملے گیاانہوں نے کہا کہ پاگل خان پاگل پن کی باتیں کررہا ہے،ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،تمام معاملات اور سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے شائقین صرف لاہور سے ہی نہیں پوری دنیا سے آئیں گے،تمام سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے،سٹیڈیم کے باہر بھی بڑی سکرین لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاگل خان نے عجیب بات کی ہے ان کی باتوں سے بزدلی ظاہر ہورہی ہے،ان کے منہ سے پاگل پن کی باتیں اچھی لگتی ہیں،جو سیکیورٹی ادارے تجویز کریں گے اسی کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے،سیکیورٹی تھریٹ ضرورہے لیکن ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،سیکیورٹی تھریٹ ضرورہے لیکن ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان چاہتے ہیں ہم دہشتگردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں،تمام شہریوں سے درخواست ہے یہ اپنے اردگرد نظر رکھیں۔