اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں،خان صاحب کبھی تو آپ کے منہ سے خیرکا جملہ نکلے گا،آپ سے کبھی بھی دانشمندانہ بیان کی توقع نہیں،آپ کا آج کا بیان دہشت گردوں کے سہولت کارہونے کی عکاسی کرتا ہے،عدالت عظمیٰ کے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ ہے۔
پیر کو بلاول بھٹو اور عمران خان کے بیانات پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں،خان صاحب کبھی تو آپ کے منہ سے خیرکا جملہ نکلے گا،آپ سے کبھی بھی دانشمندانہ بیان کی توقع نہیں،آپ کو کئی دفعہ سوچ کر بولنے کی تلقین کی گئی ہے،آپ کا آج کا بیان دہشت گردوں کے سہولت کارہونے کی عکاسی کرتا ہے پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقادپنجاب حکومت کی کاوشوں اورقوم کے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کے عزم کا مظہرہے۔آپ کا آج کا بیان دہشت گردوں کے سہولت کارہونے کی عکاسی کرتا ہے پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقادپنجاب حکومت کی کاوشوں اورقوم کے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کے عزم کا مظہرہے.بلاول بھٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ ہے،بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے،اپوزیشن پانامہ کوسیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے،بلاول زرداری کوبلاول بھٹو بننے میں طویل عرصہ درکار ہے،بلاول کو چاہیے کہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں۔