اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے پاک افغان سرحد کی بندش کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاک فوج سے کھولنے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاک فوج کی جانب سے سرحدوں
کی بندش غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین بولدک، طورخم اور چمن کےقانونی راستوں پر چیکنگ کا موثر اور سخت نظام موجود ہے ۔ سرحدوں کی بندش سے عام افغان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔