پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘‘ آرمی چیف آف پاکستان نےآخر کار کشمیر بارے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت کے غصے کی انتہانہیں رہے گی

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مٹی والا اور مناور سیکٹرز کادورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو جی او سی نے آپریشنل صورتحال پربریفنگ دی ۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کا

مؤثرجواب دینے کاحکم دیا ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بھارتی عزائم سے مکمل آگاہ ہیں ،بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیوبھارتی عزائم کاثبوت ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے جب کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا ثبوت ہے اور ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئےہروقت تیاراورپُرعزم ہے، قوم کے تحفظ کیلئے پاک فوج ذمہ داریاں پوری کرےگی۔قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کیلئےجدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں کےساتھ ہماری یکجہتی جاری رہےگی،بھارتی فوج ایجنڈے کے تحت ایل اوسی پرصورتحال بگاڑرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کیخلاف جنگ پراثراندازہوناچاہتاہے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج پاکستان اورآزادکشمیرکادفاع کرناجانتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے اس کے جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جو پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع کرنا جانتی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…