لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کنٹرول کرنے اور امن و امان .برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے
سول اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور تربیت نہ ہونے کے سبب پنجاب میں امن و امان کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔دہشتگردی کی حالیہ لہر سے نمٹنا پولیس اور سول اداروں کے بس سے باہر ہے۔پنجاب میں دہشتگردی اورایمرجنسی صورتحال کی بناء پر صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کا نفاذ عدلیہ کا اختیار نہیں اس حوالے سے اسمبلی کا فورم موجود ہے۔