کابل (آئی این پی)پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعمیری اور مثبت مذاکرات ہوئے ہیں ،امید ہے کہ موجودہ کشیدگی میں کمی آئے گی اور ایک دوسرے کے خدشات کا جواب دینے کیلئے تعاون پر مبنی ایک مثبت ماحول پیدا ہوگا۔
افغان میڈیا کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیل وال کا کہنا ہے کہ میری پاکستان کی سول اور فوجی قیادت سے مثبت ملاقاتیں ہوئی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات مثبت اور تعمیر ی رہی ۔ملاقات میں دہشتگردوں کے 32ٹھکانوں پر مشتمل دہشتگردوں کی ایک جامع فہرست بھی حوالے کی گئی۔ہم نے عارضی طور پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے ۔