ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے سیاستدان ہندوستان کا نام لینے سے کیوں گھبرارہے ہیں ؟معروف عالم دین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی) مرکزی سیکرٹری جنرلانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان ہندوستان کا نام لینے سے کیوں گھبرارہے ہیں ہندوستان افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجود ہ دہشت گردی کی لہر میں کونسی قوتیں کارفرما ہیں اس سے قانون نافذ کرنے والے ادارے بخوبی آگاہ ہیں ملک میں موجود غیر ملکی زبان بولنے والے

اینکرز اور اسلام اور پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے افراد کا گھیرا تنگ کیا جائے اور انہیں کٹہرے میں لایاجائے اور قوم پر واضح کیا جائے کہ اس وقت کونسی قوتیں محب وطن ہیں اور کونسی قوتیں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں پاک افغان بارڈرکو سیل کیا جائے پاکستان میں موجود غیر قانونی افغانیوں کو ملک بدر کیا جائے پاکستان میں موجود غیر ملکی این ،جی ،اوز کے دفاتر بند کئے جائیں پاکستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں کو پکڑ کر فوجی عدالتیں قائم کرکے سرعام پھانسیاں دی جائیں دینی قوتیں پہلے کی طرح اب بھی دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہیں آپریشن ضرب عضب ملک دشمن عناصر کیخلاف کیا جائے دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو کچل دیا جائے ملک میں حالیہ دہشت گردی اور اس کے نقصانات سے جہاں ملک کے مختلف طبقات سوگ اور صدمے کی کیفیت میں ہیں دینی قوتیں بھی غم اور صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں موجودہ سانحات میں جاں بحق ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے کہا کہ جمعہ کے اجتماع میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ بھارت کی پاکستان دشمنی کسی سے مخفی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ علماء اور دینی قوتیں مودی سرکار کو پاکستان کے امن سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گی۔جب تک افغان سرزمین پر امریکی اتحادی افواج کا وجود برقرار ہے پاکستان کیلئے داخلی امن وامان کا استحکام چیلنج کی صورت میں برقرار رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…