اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کیلئےپرویز مشرف نے کس سے لاکھوں ڈالرز لئے؟ ‘‘ سابق صدر کے تہلکہ خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2009 میں لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے لاکھوں ڈالرز لینے کا اعتراف کرلیا۔ ایک نجی چینل ’کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرجنرل پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2009 میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ’ مالی تعاون ‘حاصل کیا۔

تاہم انہوں نے اس تعاون کی تفصیلات بتانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ یہ ان کا ’نجی معاملہ‘ تھا اس لیے وہ اس کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’ شاہ عبد اللہ میرے لیے بھائیوں کی طرح تھے،ہمارے خاندانی مراسم تھےیہاں تک کہ مجھے شاہ عبداللہ کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل تھی۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں وہ واحد شخص تھا جس کے ہمراہ شاہ عبداللہ تمباکو نوشی کرتے تھے۔‘ شاہ عبداللہ سے اپنے تعلقات بیان کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ’ شاہ عبداللہ نے خود مجھے خانہ کعبہ آنے کی دعوت دی تھی اور ایک بار تو وہ مجھے نماز جمعہ کے لیے بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ میں نے اقتدار میں رہتے ہوئے بیرون ملک کوئی جائیداد خریدی۔‘سابق فوجی حکمراں کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک لیکچرز دیا کرتے تھے اور ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر فی لیکچر وصول کیا کرتے تھے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2009 میں لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے لاکھوں ڈالرز لینے کا اعتراف کرلیا۔ ایک نجی چینل ’کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرجنرل پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2009 میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ’ مالی تعاون ‘حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…