پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

نئے قانون اور کیمسٹس کی ہڑتال کا ترکی سے کیا تعلق ہے؟(ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے قریبی عزیز نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2017 |

را ولپنڈی (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کے قریبی عزیز اور فارما انڈسٹری کے رہنما باسط عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت ترک کی حکومت سے مل کر ترک ادویات پاکستان میں لانے کیلئے انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے۔ مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ پنجاب حکومت نئے ایکٹ کو فوری طور پر واپس لے۔ تاجر برادری کو تنگ نہ کیاجائے۔ انہوں نے یہ بات فارما انڈسٹری کے عہدیدار ارشد اعوان کے ہمراہ

مختلف ہڑتالی کیمپوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ باسط عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا مگر اب (ن) لیگ کی حکومت تاجروں کو تنگ کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے نیا ڈرگ ایکٹ ترکی سے ادویات پاکستان لانے کیلئے نافذ کیا ہے مگر ہم انڈسٹری کو تباہ نہیں ہونے دیں گے اور احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے۔ پولیس کو لاہور کے افسوس ناک واقعہ کے بعد سیکیورٹی کو مزیعد بہتر بنانا چاہیے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…