جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت بھی خیبرپختونخواکے نقش قدم پر،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذ ہبی امورسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ و ز یر ا عظم پا کستا ن کی خصو صی ہد ا یت پروفاق کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قران ناظرہ اور ترجمے کے ساتھ لازمی قراردے د یا گیا ہے ۔اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قران پاک سر چشمہ ہدایت ہے جو ہمیں رسالت مآب ؐ کے توسط سے ملا اس پر عمل کرنے سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے

سردار محمد یوسف نے کہا ہے کافی عرصہ سے اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ دینی ادارون کے علاوہ سکولوں اور کالجوں میں بھی قران کی تعلیم لازمی قرار دی جائے موجودہ حکومت نے اس حوالے سے انتہائی اہم پیش رفت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ اور چھٹی سے بارہویں تک ترجمے کے ساتھ تعلیم لازمی قراردی ہے تاکہ قوم کے بچے اچھے مسلمان بن کر دنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکیں۔ا ن خیا لا ت کا اظہا ر ا نہو ں نے اسلا م آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ہفتہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہ مقابلہ حسن قر آت اور نعت خوانی میں بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہو ئے کیا جس میں مختلف کالجز کی طالبات نے حصہ لیا ، مصنفین کے فرائض قاری حافظ محمد اخلاق مدنی،حافظ قاری گلزار احمد مدنی اور حافظ قاری محمد اعظم نے سر انجام دیئے جن کے فیصلے کے مطابق مقابلہ حسن قر آت میں اول انعام عائشہ مصدق ما ڈ ل کا لج ا یف ٹین فو ر، دوئم سویرا شہباز ما ڈ ل کا لج ایف سیون فور، جبکہ سوئم انعام میزبان کالج کی رافعہ بی بی او ر کلثو م بی بی ایف سیون ٹوکا لج کوملا ،مقا بلہ نعت خوانی کے مقابلوں میں اول انعام کی حقدار میزبان کالج کی رافعہ بی بی قرار پائیں تاہم انھوں نے سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے ما ڈ ل کا لج آ ئی ایٹ تھری کی طیبہ شکیل کے لئے دستبرداری اختیار کی دوم انعام ایف سیون فور کالج کی حرا ہاشمی اور سوئم انعام دو طالبات جن میں اقرء ریاست ایف ٹین ٹو کالج اور انیلہ بی بی ایف سیون فورکالج شا مل تھیں بہترین ٹرافی کیلئے میزبان کالج کو نامزد کیا گیا تاہم دستبرداری کے بعدیہ ٹرافی ما ڈ ل کا لج جی ٹین فو ر کالج کو دی گئی ،

پس منظر میں مقابلہ آر ائش گل کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے تازہ اور خشک پھولوں کی انتہائی خوبصورت انداز میں تزئین و آرائش کی مقابلہ کی منصف فلور سوسائٹی کی محترمہ غزا لہ تھیں تازہ پھولون کی آرائش میں اول انعام کی حقدار سعدیہ سعید قرار پائیں دوئم انعام حمنہ ایمان سوئم انعام طاہرہ فاطمہ اور چہارم انعام عنبرین اختر کو ملا خشک پھولون کے مقابلے میں اول دوئم سوئم اور چہارم پوزیشنیں بالترتیب عنبرین اختر ،حرا اعوان،خولہ عظیم اور طیبہ بشیر نے حاصل کیں ،

و فا قی و ز یر سردار محمد یوسف نے میزبان کالج کی اول پوزیشن کی حامل طالبہ ر ا فعہ بی بی کیلئے ذ ا تی حیثیت سے عمرہ ٹکٹ کا اعلان کیا اور کالج میں طالبات کیلئے نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد کو مکمل سہو لیا ت فر ا ہم کر نے کا بھی اعلان کیا تقر یب کے ا ختتا م پہ کالج پرنسپل پروفیسر تسنیم شیر نے مہمان خصوصی او ر د یگر مہما نو ں کا شکر یہ ا د ا کر تے ہو ئے و فا قی و ز یر کی جا نب سے کیے ا علا نا ت کا خیر مقد م کیا ا ور کہا کہ یہ سب قر آ ن کر یم کی بر کتیں ہیں کہ آ ج کی ا س ر و ح پر و ر محفل کی بد و لت ا ن کے کا لج کو یہ ا نعا ما ت ملے، ا نہو ں نے مہما ن خصو صی کو کالج کا نشان پیش کیا اور مصنفین اور کامیاب طالبات کو تحائف پیش کئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…