پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سات لاکھ میں سے تین لاکھ بجلی کے کنکشن غیرقانونی ہیں،یہ علاقہ خیبرپختونخوا ،بلوچستان یا قبائلی علاقہ جات کا نہیں تو پھر کہاں کا ہے؟حیرت انگیزانکشاف

13  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے ملک بھر میں واجبات کی وصولی کیلئے سیکیورٹی اداروں کی مدد لینے کی سفارش کر دی ۔وزارت پانی و بجلی کے حکام نے کمیٹی کا آگاہ کیا کہ سکھر الیکٹر ک سپلائی کمپنی (سیپکو)میں اگر 7لاکھ بجلی کے کنکشن ہیں تو اس میں سے 3 لاکھ غیر قانونی ہیں،سیپکو میں بجلی کے کنکشنوں کی تعداد روز بروز کم ہو رہی ہے کیو نکہ لوگ کنڈے لگا رہے ہیں،

حیسکو اور پیسکو کے 72ارب روپے کے حکومتی بقایاجات کا معاملہ حکومت سندھ کیساتھ حل ہوگیا ہے، 6حکومتی اداروں کے بجلی کے میٹروں پر اے ایم آئی لگادی گئی ہے۔بلوچستان کے علاقے گولاڑچی میں ایک سال سے زائد عرصہ سے بجلی بند ہے وہاں45لاکھ 50ہزار کے بقایا جات ہیں۔جہاں لائن لاسز زیادہ اور ریکوری کم ہے ، وہاں بجلی بند کی جاتی ہے، ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جاتی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد ریکوری کے کیسز نیب کے حوالے بھی کیے ہیں۔ پیر کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سردار یعقوب خان کی زیر صدرات پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر ، نثار محمد ، احمد حسن ، غوث محمد خان نیازی،عطاالرحمن ،نعمان وزیر خٹک، کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت عمر رسول اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔چیئرمین کمیٹی سردار یعقوب خان نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی وصولی یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دوسرے اداروں سے مدد لی جائے۔ جہاں بل وصول نہیں ہوتے وہا ں لوڈشیڈنگ لازمی کی جائے۔ لیکن جہاں وصولیاں ہورہی ہیں، ادائیگیاں نہ کرنے والوں کی سزا سب کو نہ دی جائے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اگر چند لوگوں کے بقایاجات ہیں تو پوری آبادی کو سزا کیوں دی جارہی ہے، قانونی کارروائی کی بجائے غریبوں کو کیوں سزا دی جارہی ہے، کیسی مساوات ہے کہ جس کا بل54روپے اس کی بجلی کٹ گئی اور جس کا بل 2لاکھ سے زائد ہے سزا تو اس کی بنتی ہے ، ڈفالٹر کے خلاف کارروائی کرے اور عام لوگوں کو سزا نہ دیں۔

سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ تمام کمپنیوں کی اپنی فورس اور مجسٹریٹ ہونے چاہییں۔ ریکوری کو آؤٹ سورس کیا جانا چاہیے۔ جس طرح چنگیوں کا معاملہ آؤٹ سورس کرنے سے بہتر ہوا۔ سم والے میٹر لگائے جائیں۔ ایکٹ میں تبدیلی لائی جائے اور فیصلے خود مختار کمپنیوں کے بورڈ ز کرے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر تمام تقسیم کا ر کمپنیوں کو الگ فورس دے دی جائے تو پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ہمارے علاقے میں پولیس کارروائی نہیں کرتی۔ ایف سی سے مدد لی جاتی ہے۔ سینیٹرنثا رمحمد نے کہا کہ تمام شہریوں پر بوجھ ڈالنا زیادتی ہے۔پشاور شہر کی ایک آبادی کے گھروں کے بل 22، 23لاکھ بنا کر صنعتوں کے نقصانات بھی ڈالے جارہے ہیں۔ مالاکنڈ ڈویڑن میں 97فیصد وصولی کے باوجود اور 14گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اٹھارویں ترمیم کے بعد ٹرانسمیشن لائن کے لیے کوئی میکنزم نہیں۔ نظام دس دس سال پرانہ ہے اور اوور لوڈڈ بھی ہے۔ سینیٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کی نگرانی کی جائے۔ سینیٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ لوگوں میں شعور اجاگر کریں اور سیاسی جرائت مندی سے فیصلے کریں۔ سینیٹر احمد حسن نے تحصیل تمیر گڑھ ضلع لوئر دیر کی 4یونین کونسلوں کی ایک لاکھ آبادی کو بجلی فراہمی کا معاملہ اٹھایا جس پر یقین دہانی کرائی گئی کہ بجلی فراہمی کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ اگلے اجلاس میں تمام کمپنیوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ فیسکو کے ملازم کی تنخواہ کا معاملہ عدالتی فیصلے کو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔ بلوچستان میں نئے گرڈ اسٹیشنوں کے بارے میں بتایا گیا کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں 2نئے گرڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ موسیٰ خیل میں 33کے وی گرڈ اسٹیشن کو 132کے وی بنانے کے لیے پی سی ون بنالیا گیا ہے۔ 18گرڈ اسٹیشنوں میں سے 13کو توسیع دے دی ہے۔ 6پر کام جاری ہے۔ بلیدہ کے لیے بھی پی سی و ن بن گیا ہے۔ فنڈز کا انتظار ہے۔ ایران سے 70میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔ گوادر میں 300میگاواٹ کا آئی پی پی پاور پلانٹ پر کام شروع ہے۔ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے ایرانی بنکوں کے ساتھ معاہدوں میں مشکلات ہیں۔ دوبارہ مذاکرات شروع ہیں۔ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران سے مزید بجلی خریدیں گے۔مالاکنڈ ڈویڑن میں نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے کام شروع ہے۔ آئیسکو میں 2ہزار خالی اسامیوں پر بھر تیاں میرٹ کے ذریعے جلد کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…