لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے احتجاج میں ہونے والے دھماکے میں ڈی آئی جی کیپٹن(ر) مبین اورایس ایس پی زاہد اکرم ندیم گوندل سمیت 8افرادشہید جبکہ 46افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کمیسٹ اپنی مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے سروس ر وڈ پرپہنچے تووہاں پرایک زورداردھماکہ ہواہےیہ دھماکہ ایک خودکش بمبارنےکیاجوکہ موٹرسائیکل پرسوارہوکراحتجاج کرنے والے افراد میں گھس گیااورخود کودھماکے سے اُڑادیاجس کے نتیجے میں ڈی آئی جی کیپٹن(ر) مبین اورایس ایس پی زاہد اکرم ندیم گوندل بھی شہیدہوگئے ۔دونوں افسران احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کررہے تھے
کہ دھماکہ ہوگیاجس کی زدمیں آکردیگرایک اورپولیس اہلکارسمیت 8افراد شہیدجبکہ 46افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ ۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،ایک نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی سمیت کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ دھماکے کے باعث مال روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے اورزخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعدادسامنے نہیں آئی ہے ۔