لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کیخلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازش کامیاب،غفلت و لاپرواہی نے بڑا نقصان کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور مال روڈ پر دھماکہ میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں کا مزید اضافے کابھی خدشہ ہے
،دھماکے سے قبل کیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن حکومت حکومت پنجاب کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کر رہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہو گیاذرائع کا کہناہے کہ کچھ ہی دیر میں حکومتی آٹھ رکنی وفد نے کیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیلئے پہنچنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیاگیا تھا سیکورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کیاگیاتھا جس پر خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے سبب یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا اور دشمن اپنی گھناؤنی سازش میں کامیاب ہوگئے جس میں ایک جانب متعدد قیمتی جانوں سے محروم ہونا پڑا بلکہ زخمی بھی بڑی تعداد میں ہوئے اور اب یہ صورتحال واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان اب مزید کچھ سال آباد ہونے والے نہیں۔ یہ دھماکہ اب سب کچھ لے ڈوبے گا، ایک جانب سے پاکستان کرکٹ فکسنگ کے سکینڈل میں پھنسی ہوئی ہے اور اس پر لاہور میں ہونے والے دھماکے نے اس معاملے میں فل سٹاپ کا کام کیا ہے۔