مری ( آن لائن ) مری میں دو ماہ کی بندش کے بعد پتریاٹہ چیئرلفٹ اور کیبل کار کو اپ گریڈیشن کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سیاحت کے لئے ایک اور اقدام ، پتریاٹہ چیئر لفٹ کیبل کارکی 18 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ،کیبل کار کے پرانے کیبنز تبدیل کرکے آسٹریا سے درآمد کئے گئے
مختلف کلرز کے نئے خوبصورت کیبنز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ پتریاٹہ چیئر لفٹ کیبل کار کو جدید خود کار کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کر دیا گیا جبکہ سیاحوں کی سیر کو پہلے سے بھی زیادہ محفوظ اور آسان بنا دیا گیا ہے۔دو ماہ سے زائد عرصہ تک اپ گریڈیشن کیلئے بند رہنے والی پتریاٹہ کیبل کار دوبارہ سیاحوں کیلئے کھول دی گئی۔ چیئر لفٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے آسڑیا کے انجینئرز اور مقامی ٹیموں نے شدید سردی اور برفباری میں دن رات کام کر کے اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا۔اپ گریڈیشن کے لئے لفٹ 20 نومبر سے دو ماہ کے لئے بند کر دی گئی تھی تاکہ ٹاور اور کمیونیکیشن کے نظام کو بھی جدید بنایا گیا ہے۔ ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد پتریاٹہ چیئر لفٹ پہنچی ہوئی ہے جو اس جدید چیئرلفٹ کیبل کار میں سوار ہو کر دلکش نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں