منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات میں یقینی کامیابی کیلئے تحر یک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(آئی این پی) تحر یک انصاف کا عام انتخابات 2018کی بھر پور تیاریاں شروع کر نے اور اٹک کے بعد سر گودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی حکومت مخالف جلسے کر نے کا اعلان جبکہ تحر یک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو بھر پور تیاریاں اور یونین کونسل کی سطح تک پارٹی تنظیموں کو مکمل اور فعال کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ2ہفتوں تک

متوقع ہے ‘جلسوں میں عوام کو حکمرانوں کی کرپشن اور پانامہ سے آگاہ کر یں گے‘ کر پٹ وزیر اعظم کی وجہ سے پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ‘وہ وقت دور نہیں جب حکمرانوں کی ملک سے لوٹی دولت نہ صرف واپس آگئی بلکہ کر پٹ حکمرانوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑ یگا ‘پانامہ میں نوازشر یف اور انکے خاندان کی بدترین لوٹ مار سامنے آچکی ہے ۔ اتوار کے روز بنی گالہ میں تحر یک انصاف کے ریجنل صدر عامر کیانی سمیت پنجاب کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پارٹی عہدیداروں کو آئندہ عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر نے اور جلد ازجلد یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کی بدترین کر پشن نے ملک اورقومی اداروں کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اور ملک میں بدترین کر پشن کا بازار گر م ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف سپر یم کورٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم کر پٹ ہو وہاں کر پشن ختم نہیں ہوتی بلکہ وہاں کر پشن کرنیوالوں کے حوصلے بلند ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یگی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…